ابراہیم پٹنم میں سڑک حادثہ ‘ تاجر ہلاک

حیدرآباد 31 اگست ( سیاست نیوز)ابراہیم پٹنم پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں 45 سالہ تاجر راجے گوڑہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے بموجب مذکورہ تاجر جس کا تعلق کرناٹک سے بتایا جاتا ہے کل رات کویتا رائس ملز کے قریب اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر دیدی اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور دواخانہ منتقلی کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Comment