حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شہر کے نواحی علاقہ ابراہیم پٹنم اور کندکور میں دو خوفناک سڑک حادثات میں 2 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک اور 16 افراد زخمی ہوگئے ۔ کندکور کے علاقہ میں دو آر ٹی سی بسوں میں خوفناک تصادم پیش آیا ۔ اس حادثہ میں ایک برقعہ پوش خاتون ہلاک ہوگئی جن کی شناخت نہیں ہوپائی ہے جب کہ دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔ سری سیلم سے حیدرآباد آنے والی آر ٹی سی بس میں تقریبا 50 مسافر سوار تھے ۔ جب کہ دوسرے حادثہ میں جو ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں پیش آیا ۔ 19 سالہ سینو ہلاک اور اس کا ساتھ راجو شدید زخمی ہوگیا ۔ دونوں پیشہ سے چرواہے بتائے گئے ہیں جو موٹر سیکل پر ایک تقریب میں شرکت کے لیے حیدرآباد سے ناگر کرنول جارہے تھے کہ ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں لاری نے ان کی موٹر سیکل کو ٹکر دے دی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔