ائی پی ایل 2017فائنل مقابلہ: ممبئی انڈینس نے ایک رن سے پونے سوپر جائنٹس کو دی شکست

حیدرآباد۔ اتوار کے روز حیدرآباد میں منعقدہ دسویں انڈین پرائمیرلیگ(ائی پی ایل)2017مقابلے میں ممبئی انڈینس نے پونے سوپر جائنٹس کو ایک رن سے شکست دیدی۔کم اسکور کے باوجود ممبئی انڈینس نے مقابلے پر اپنی گرفت رکھی ۔

حالانکہ یہ دلچسپ فائنل مقابلہ میاچ کے آخری گیند تک چلتا رہا ۔اور ممبئی انڈینس نے حیدرآباد کے راجیوگاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ اس ائی پی ایل2017مقابلے کا خطاب جیتا۔واضح رہے کہ پچھلے دس سالوں میں ممبئی انڈینس کی ائی پی ایل میںیہ تیسری کامیابی ہے۔

ممبئی نے پہلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20اورس میں سات وکٹ گنواکر128رن بنائے۔ ممبئی کے اسکور کا تعقب کرتے ہوئے پونے مقرر اوورس میں صرف 127رن ہی بنا پائے۔آج کے مقابلے کے لئے مین آف دی میاچ کا خطاب کرنال پانڈیہ کو دیاگیا ۔