ائی اے ایف کے وینگ کمانڈر کا اٹاری بارڈر پر والہانہ استقبال ۔ ویڈیو

حیدرآباد۔پاکستان فوج کے نگرانی میں رہے انڈین ائیر فورس وینگ کمانڈر ابھینندن ورتامان بالآخر جمعہ کی شام کو واگھا اٹاری سرحد پر پہنچے جہاں سے انہیں ہندوستانی فوج کے بحریہ کے حوالے کردیاگیا۔

شام 5سے اس کی خبر مل رہی تھی کہ وینگ کمانڈر کو ہندوستانی فوج کے حوالے کردیاجائے گا۔ ابھینندن کی حوالگی کے متعلق تاخیر کی وجہہ سے بہت ساری قیاس ارائیا ں چل رہیں تھیں مگر رات دس بجے کے قریب پاکستان فوج کے قافلے میں لاہور سے واگھا سرحد وینگ کمانڈر ابھینندن کو لایاگیا

۔اٹاری سرحد سے ابھینندن کو امرتسر ائیرپورٹ لے جایاگیاجہاں سے وہ دہلی پہنچیں گے ۔ جہاں پر ابھیندن کی طبی جانچ او رچیک اپ ہوگا۔ درایں اثناء اس بات کی بھی خبریں ملتی رہیں کہ ابھینندن کی حوالگی کے متعلق دستاویزات کی خانہ پری کے دوران پاکستان فوج کے کچھ شرائط رکھنے کی کوشش کی مگر ہندوستان کا موقف مضبوط تھا ۔

ابھینندن کی رہائی جنیو ا کنونشن کے تحت ہوئی ہے۔