آرمور۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے آرمور کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے بموجب رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے پرکٹ شہر کا دورہ کیا اور مسلم محلے اسلا پورہ ایم پی ٹی سی I وارڈ میں 5 لاکھ روپئے سے منڈل پریشد جنرل فنڈ سے منظور شدہ سیمنٹ روڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے بعد پرکٹ مسلم کمیونٹی ہال کیلئے منظور شدہ 2 لاکھ روپئے فنڈ سے تعمیری کاموں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر آرمور حلقہ اسمبلی سے تعلق رکھنے والے مختلف مساجد کے امام موذنین نے رکن اسمبلی کو ایک یادداشت حوالے کی جس میں کہا گیا کہ انتخابات میں جو وعدہ کیا تھا کہ امام و موذنین کو مکان تعمیر کرواکر دیں گے،
اس کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ رکن اسمبلی نے اس کا تیقن دیا۔ اس کے علاوہ خواجہ غریب نواز سوسائٹی کی جانب سے ایک درخواست رکن اسمبلی کو حوالے کی گئی جس میں درگاہ سید شاہ دلا حسینی اور محبوب بہانی درگاہ کی سہولیات کیلئے 10 لاکھ منظور کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی آرمور کے علاوہ ضلع پریشد ممبر ساندنا، منڈل پریشد صدر نرسیا نائب صدر یاجنا ، مقامی سرپنچ وجیا لکشمی نارائنا، ایم پی ٹی سی ظہیر علی منڈل پریشد کوآپشن ممبر، محمد ساجد علی، ٹی آر ایس کارکنان محمد معز، ملک بابا، اکبر علی کے علاوہ مرکزی کمیٹی پرکٹ کے ذمہ دار محمد عظیم، محمد یوسف علی کے علاوہ مفتی رفیق ذاکر قاسمی، مفتی نور عالم، مولانا کبیر الدین وغیرہ موجود تھے۔