آڈم ملنے ‘ دورہ آسٹریلیا کیلئے بھی ان فٹ

لندن 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کیلئے فاسٹ بولر ؑآڈم ملنے ٹیم سے باہر ہی رہیں گے کیونکہ وہ اپنے زخم سے صحتیاب نہیںہوئے ہے ۔ اسی زخم کے نتیجہ میں ملنے نیوزی لینڈ کی ورلڈ کپ ٹیم سے بھی باہر رہے تھے۔ 23 سالہ فاسٹ بولر کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے قبل ٹیم سے باہر ہونا پڑا تھا ۔ ان کے بجائے ٹیم میں میاٹ ہینری کو شامل کیاگیا تھا جنہوں نے فائنل میں حصہ لیا ۔ نیوزی لینڈ کے کوچ مائیک ہیسن نے بتایا کہ آڈم ملنے کو زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ۔فاسٹ بولر کیلئے ایک یہ مشکل وقت ہے ۔ انہوں نے اپنا فٹنس حاصل کرنے سخت محنت کی تھی لیکن وہ ہنوز فٹ نہیں ہیں۔ انہیں ابھی بھی تکلیف ہے اور پوری صلاحیت سے بولنگ نہیں کرپارہے ہیں۔ انہوں نے ٹریننگ میں بھی حصہ لیا تھا لیکن وہ اپنے آٖپ کو پوری طرح سے فٹ نہیں کرپائے ہیں ۔