آپ کی کمی محسوس ہوگی منموہن کو اوباما کا وداعی فون

نئی دہلی ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : صدر امریکہ بارک اوباما نے وزیر اعظم منموہن سنگھ سے استعفیٰ دینے کے فوری بعد فون پر ربط قائم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان چند عوامی قائدین میں ایک ہیں جن سے وہ متاثر ہیں ۔ اوباما نے کہا کہ وہ یومیہ اساس پر کام کے دوران منموہن سنگھ کی کمی محسوس کریں گے ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نریندر مودی حکومت میں بھی باہمی روابط کو مزید فروغ ملے گا ۔۔