حیدرآباد۔/20 اپریل، ( سیاست نیوز) شوہر سے جھگڑے کے بعد ایک خاتون اور بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ دوعلحدہ واقعات نارسنگی اور جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں پیش آئے۔ نارسنگی پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ انا پورنا جو نارسنگی علاقہ کے ساکن ستیش کی بیوی تھی اس خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس خاتون کا شوہر سے جھگڑا ہوا تھا جس سے وہ دلبرداشتہ تھی ۔ خاتون کی شادی سال 2011 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 55 سالہ شیشا راجو پال ریڈی نگر کالونی علاقہ کا ساکن تھا جو پیشہ سے مزدر تھا۔ اس شخص کا اس کی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا اور اس کے بعد وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔