آٹو کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

مدہول /25 مارچ( سیاست ڈسڑکٹ نیوز ) مدہول منڈل کے موضع آشٹا میں سڑک حا دثہ میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی تفصیلات کے بموجب نیما گجنا عمر 45 سال متو طن آشٹا اپنی اہلیہ کے انتظار میں سڑک پرکھڑاانتظار کر رہ تھا اس کی بیوی بھینسہ سے آشٹا آر ہی تھی لیکن تیز رفتار آٹو نے ٹکر دی جس کے نتیجے میں گجنا برسر موقع ہلا ک ہو گیا اس کی اطلاع پولیس کو ملتے ہی مقام حا دثہ پہنچ کر نعش کا پنچنامہ کی غرض سے مدہول سیول ہا سپیٹل منتقل کیا جہاں پر نعش کا پو سٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثہ کے حوالے کر دیا اور ایک کیس درج رجسٹر کر تے ہوئے آٹو کو اپنی حراست میں لے لیا۔

غیر قانونی تخم سے لدی
دو لاریاں ضبط
مدہول /25 مارچ( سیاست ڈسڑکٹ نیوز ) تا نور پولیس نے آج ایک غیر قانونی تخم سے لدی دو لاریوں کو اپنی حراست میں لیکر سیل ٹیکس آفیسر نرمل کے حوالے کر دیا تفصیلات کے بموجب بھوکرمہارشٹر اسے تا نورہو کر دھر م آباد جا نے والی کپاس کے بینج سے لدی دو لاریوں کو تا نورپولیس نے اپنی حراست میں لیتے ہوئے سیل ٹیکس آفیسر نرمل کے حوالے کردیا ایس آئی تانور مسٹر شیو کمار نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ مذکورہ ضبط شدہ لاریوں میں تقریبا 1 ہزار کنٹل کپاس کا بینج غیر طور پر بھوکر سے دھرم آباد منتقل کیا جارہا تھا انہوں نے بتا یا کہ پٹرولنگ کے دوران ان کپاس کے بینج سے لدی لا ریوں کو روک کر خریدی بل طلب کیاگیا لیکن ڈرائیور کے پاس خریدی بل نہ ہو نے کی وجہ سے لا ریوں کو ضبط کر لیا گیا شیو کمار نے بتایا کہ ضبط شدہ لا ریوںکو سیل ٹیکس آفیسر نرمل کے حوالے کر دیا جا ئے گا ۔