آٹو ڈرائیور کی خودکشی

حیدرآباد /29 مارچ ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک آٹو ڈرائیور کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ جو اپنی بیوی کے مطالبات اور خواہشات سے پریشان تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ جاوید نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ جاوید پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا جو حکیم پیٹ میں رہتا تھا جاوید کی شادی سال 2015 میں ہوئی تھی ۔ تاہم شادی کے ایک ہفتہ بعد جاوید کی بیوی اپنے مائیکے چلی گئی تھی جو واپس نہیں ہوئی تھی اور شوہر سے مطالبہ کر رہی تھا کہ وہ الگ مکان لیکر گذر بسر کا انتظام کرلے اور اسی صورت میں وہ ساتھ پر رہے گی  جس سے پریشان ہوکر اس نے کل پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔