آٹو ڈرائیور پر حملہ کرنے والے افراد گرفتار و جیل منتقل

حیدرآباد ۔ یکم اکتوبر (سیاست نیوز) سعید آباد کے علاقہ سنگارینی کالونی میں ایک آٹو ڈرائیور پر بعض افراد نے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کردیا ۔ پولیس نے حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب مادنا پیٹ کے ساکن آٹور ڈرائیور 25 سالہ پی ارجن ایک دوست سے ملاقات کیلئے سنگارینی کالونی پہنچا تھا جہاں پر اسے واقفیت رکھنے والے افراد سباوت لکشمن ، کتاوت گوپی ، جی مہیش اور ببلو نے قتل کرنے کے منصوبہ سے اس کے سر پر وزنی پتھر سے کل رات دیر گئے حملہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ چھ ماہ قبل لکشمن اور گوپی کی بحث و تکرار آٹو ڈرائیور ارجن سے ہوئی تھی اور اس کی سنگارینی کالونی علاقہ میں موجودگی پر برہم حملہ آوروں نے اس پر حملہ کردیا۔ پولیس سعید آباد نے چاروں ملزمین کو گرفتار کرلیا اور انہیں عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا ۔