مٹ پلی۔/11جون، ( فیکس) ملاپور کے ایس آئی ستیہ نارائنا کے بموجب ملاپور منڈل کے موضع ساتارام کا متوطن 70سالہ ویمولہ کرتی راجم آٹو میں سوار مٹ پلی آرہا تھا کہ مسافر زیادہ ہونے سے وہ آٹو کے کنارے بیٹھ کر سفر کررہا تھا۔ مخالف سمت سے آرہی موٹر بائیک آٹو سے ٹکرا گئی جس پر یہ ضعیف شخص گرپڑا اور زخمی ہوگیا۔ علاج کیلئے کورٹلہ ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔مہلوک کی بہو گنگا راجو کی شکایت پر کیس درج کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔
ریونیو انسپکٹر کے خلاف شکایت
یلاریڈی۔ /11 جون ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لنگم پیٹ منڈل ریونیو انسپکٹر شریمتی ریکھا کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھوانی پیٹ کی عوام نے مقامی تحصیلدار مسٹر رمیش سے شکایت کی۔ بھوانی پیٹ سرپنچ کے داماد ایشور صدر مدرس کی خدمات انجام دینے والے ان دنوں منعقد ہوئے انتخابات میں انتخابی مہم میں حصہ لیا کہتے ہوئے رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے ضلع کلکٹر سے شکایت کی تھی۔ جس پر ضلع کلکٹر نے احکام جاری کرتے ہوئے ریونیو انسپکٹر ریکھا سے بھوانی پیٹ جاکر تحقیقات کرنے کو کہا اور ریونیو انسپکٹر نے تحقیقات کی۔ لیکن بھوانی پیٹ کی عوام نے الزام لگایا کہ انہوں نے سرپنچ یا نائب سرپنچ سے انکوائری کی ہے پتہ نہیں اس لئے آر آئی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔