من مانی پارکنگ ، لاپرواہی اور خطرناک ڈرائیونگ پر پولیس کے اقدامات
حیدرآباد /7 اگست ( سیاست نیوز ) سائبرآبادپولیس نے آٹو رکشا کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر مقدمات کو درج کردیا ۔ من مانی پارکنگ ، غیر مجاز پارکنگ ، بے ڈھنگی ڈرائیونگ ، لاپرواہی خطرناک انداز سے ڈرائیونگ ، گنجائش سے زیادہ مسافروں کو بٹھانا اور کسی بھی قسم کا احتیاط نہ کرنا ایسے واقعات کے خلاف کارراوئی کی گئی اور کل 3353 مقدمات درج کئے گئے اور ماہ جولائی سے تاحال ان مقدمات کو درج کرلیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف ٹریفک سائبرآباد مسٹر ایس ایم جئے کمار نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے مسلسل شکایتوں اور اعتراضات کے بعد ٹریفک پولیس نے اقدام کیا اور خصوصی مہم کا فیصلہ کرتے ہوئے اس پالیسی کو عمل میں لایا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کی جانب سے آٹو رکشا ڈرائیو کی من مانی کی مسلسل شکایات حاصل ہو رہی تھیں اور پولیس نے جب ان شکایتوں کو جائزہ لیا تو شکایتیں درست ثابت ہوئیں ۔جس کے بعد اسپیشل ڈرائیو کو شروع کیا گیا ۔ ڈی سی پی ٹریفک سائبرآباد مسٹر وجئے کمار نے بتایا کہ سائبرآباد کے بڑے ٹریفک جنکشن کا احاطہ کیاگیا ۔ بی ایچ ای ایل ، آلوین جنکشن ، کوکٹ پلی ، الوین جنکشن ، کتہ گؤرہ ، بٹالنیکل گارڈ۔ ، گچی باؤلی ، جے این ٹی یو سائبر ٹاور اور بالا نگر جنکشن پر جولائی کے مہینے میں خصوصی مہم جاری رکھتے ہوئے مقدمات درج کئے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ بالانگر ٹریفک حدود میں 444 گچی باؤلی میں 757 کوکٹ پلی میں 637 مادھاپور میں 1018 اور میاں پور میں 497 مقدمات درج کئے گئے ۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ اپنی شکایتوں اور ٹریفک سے متعلق مسائل کو بہ ذریعہ واٹس اپ روانہ کرسکتے ہیں ۔ سائبرآباد ٹریفک پولیس کا واٹس ایپ نمبر 8500411111 ہے ۔