آٹور کو لاری کی ٹکر ‘ ڈرائیور شدید زخمی

مکہ راج پیٹ ۔ 22اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) توپران کے قریب موضع کالا کل میں ہوئے سڑک حادثہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ 44پر ٹھہرے ہوئے ایک آٹو کو پیچھے سے تیز رفتار لاری نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں آٹو ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔ زخمی شخص کو قریب میں موجود افراد نے فوری طور پر میڑچل کے میڈی سیٹی ہاسپٹل پہنچادیا گیا ۔