حیدرآباد ۔ 17 اکٹوبر (پریس نوٹ) بجاج الیکٹرانکس نے حیدرآباد کے پہلے i phone 6 آوٹ لیٹ کا پنجہ گٹہ میں آغاز عمل میں لایا۔ مس حیدرآباد، گجراتی کروپالی شاہ نے کرن بجاج ڈائرکٹر بجاج الیکٹرانکس کی موجودگی میں پنجہ گٹہ آوٹ لیٹ پر اس کا 16 اکٹوبر کی شب افتتاح انجام دیا۔ زائد از سو گاہکوں نے پہلے دن 17 اکٹوبر کو آئی فون 6 کی خریداری کی۔ لوگوں کو آئی فون 6 کی خریداری کیلئے بجاج الیکٹرانکس، پنجہ گٹہ آوٹ لیٹ پر قطار میں کھڑا دیکھا گیا۔