حیدرآباد /7 جون ( سیاست نیوز ) ادی بٹلہ پولیس نے ایک نامعلوم جھلسی ہوئی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ آدی بٹلہ پولیس کے مطابق ایک اطلاع پر پولیس نے کارروائی انجام دی اور سروے نمبر 150 برہمن پلی آوٹر رنگ روڈ کے قریب سے اس نعش کو برآمد کیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کا جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے کسی اور مقام پر قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو اس سنسان علاقہ میں جلانے کی ناکام کوشش کی گئی تاکہ ثبوت کو بھی مٹا دیا جائے ۔ پولیس نے بتایا کہ اس شخص کی عمر تقریباً 25 تا 30 سال بتائی گئی ہے ۔آدی بٹلہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔