آوٹر رنگ روڈ کے اطراف سرسبز و شاداب بنانے کا جائزہ

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر کی او ایس ڈی ( ہریتا ہرم ) پرنیکا ورگس نے آوٹر رنگ روڈ مکمل دستیاب ہوجانے پر سرسبز و شاداب کو تیزی سے فروغ دینے کی ایچ ایم ڈی اے اربن فاریسٹ عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ پرنیکا ورگس نے ایک اجلاس طلب کرتے ہوئے آوٹر رنگ روڈ کے اطراف سرسبز و شاداب کو فروغ دینے کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ جملہ 158 کلو میٹر تک آوٹر رنگ روڈ کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے ۔ جن مقامات پر پودے نہیں ہے وہاں پودے لگانے پر زور دیا ۔ ان پودوں اور سرسبز و شاداب کی ذمہ داری کنٹراکٹرس پر چھوڑ دینے کے بجائے عہدیداروں کو اس کی نگرانی کرنے اور 158 کیلو میٹر تک شجرکاری کے کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ آوٹر رنگ روڈ مثالی روڈ میں تبدیل ہوگئی ہے ۔ ملک اور بیرون ممالک کے مسافرین کے ساتھ حیدرآباد سے دوسرے مقامات کا رخ کرنے والے عوام آوٹر رنگ روڈ کا استعمال کررہے ہیں ۔ تمام آوٹر رنگ روڈ کے علاوہ سرویس روڈ انٹرجنکشن ہر طرف سرسبز و شاداب کو ترقی دینے پر زور دیا ۔ آئندہ ہریتا ہرم سیزن میں ٹول گیٹ کے آوٹ پوائنٹ کے قریب ہر اقسام کے پودے رکھتے ہوئے عوام کی خواہش پر انہیں دینے کے انتظامات کرنے پر زور دیا ۔ چند مقامات پر مستقل طور پر پودے رکھنے کا جائزہ لینے کا بھی عہدیداروں کو مشورہ دیا ۔ آوٹر رنگ روڈ کے اطراف ہریتا ہرم سائن بورڈ کے ساتھ عوام کو سرسبز و شاداب کے بارے میں شعور بیداری کے سائن بورڈ لگانے کی ہدایت دی ۔۔