شمس آباد ۔ 23 جون (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ کوتوال گوڑہ کے قریب آوٹر رنگ روڈ پر چلتی ایمبولنس میں اچانک آگ لگی۔ تفصیلات کے بموجب ایمبولنس نمبر AP31TT 7186 حیدرآباد سے بھیماورم نعش منتقل کررہے تھے کہ کوتوال گوڑہ کے قریب آنے پر انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔ چنگاریوں کو بڑھتا ہوا دیکھ کر ڈرائیور نے تمام مسافرین کو گاڑی سے باہر محفوظ منتقل کیا گیا۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔