آن لائین سیکس ریاکٹ بے نقاب رچہ کنڈہ اسپیشل آپریشن ٹیم کی کارروائی

حیدرآباد /6 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے ایک اور آن لائین سیکس ریاکٹ کو بے نقاب کردیا ۔ ہائی ٹیک انداز میں جسم فروشی کا ریاکٹ چلایا جارہا تھا اور بکنگ بھی آن لائین کی جارہی تھی ۔ رچہ کنڈہ کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اپل کے علاقہ میں اس ریاکٹ کو بے نقاب کردیا اور اصلی سرغنہ کو گرفتار کرلیا ۔ ایس او ٹی نے کارروائی کرتے ہوئے دو لڑکیوں کو جسم فروشی کے چنگل سے آزاد کروالیا ۔ جن کا تعلق ممبئی اور بنگلور سے بتایا گیا ہے ۔ ایس او ٹی نے گرفتار آرگنائزر کو اپل پولیس کے حوالے کردیا ۔ جہاں اس سے مزید تحقیقات جاری ہے ۔ ایس او ٹی اس ریاکٹ کے متعلق مزید تعلقات اور دیگر ریاکٹوں کا پتہ چلانے کی کوشش میں جٹ گئی ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق آرگنائزر لڑکیوں کے نیم عریاں تصاویر کو آن لائین پیش کرتے ہوئے جسم فروشی کا کاروبار کر رہا تھا ۔