آن لائن کرکٹ بٹنگ کا ریاکٹ بے نقاب

ضلع نلگنڈہ میں 10 رکنی ٹولی گرفتار ، ایس پی اے وی رنگاناتھ کا انکشاف

نلگنڈہ ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : آن لائن کرکٹ بٹنگ کرنے والی 10 رکنی ٹولی کے 6 افراد کو پولیس نے حراست میں لیتے ہوئے ان کے قبضہ سے 5.18 لاکھ روپئے نقد اور 15 سیل فونس کو ضبط کرلیا ۔ یہ بات ضلع مہتمم پولیس نلگنڈہ مسٹر اے وی رنگاناتھ نے صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے گرفتار شدگان سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وی پلا راؤ 33 سالہ مریال گوڑہ کے اشوک نگر کا ساکن ہے سے 2.07 لاکھ روپئے ایک فون و دیگر ، 38 سالہ جی سرینواس مریال گوڑہ کے یہاں 1.10 لاکھ روپئے نقد اور 2 فونس ، 33 سالہ بی کوٹیشور راؤ مریال گوڑہ سے 92 ہزار روپئے نقد 3 فونس ، 38 سالہ شیخ ہدایت اللہ مریال گوڑہ کے یہاں 94 ہزار روپئے نقد ، 4 فونس ، 20 سالہ اوپندر سے 10 ہزار ایک فون ، 32 سالہ کے سمن کے یہاں سے 5 ہزار روپئے نقد اور فون کو ضبط کرلیا ۔ مزید 4 افراد نے راہ فرار اختیار کی ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پلاراؤ ضلع گنٹور کا متوطن ہے ۔ 20 سال قبل وہ ضلع کے تسرا رام منتقل ہو کر کاروبار کررہا تھا اسی دوران فون میں aura24.belz ، آن لائن ممبئی سے واٹس ایپ کے ذریعہ 15 ہزار روپئے ادا کر کے حاصل کیا جس پر یوزر کا نام ، پاس ورڈ و دیگر سہولیات فراہم کی گئی اس کے استعمال سے مزید ڈسٹری بیوٹرس کو شامل کرلیا یہ 10 رکنی ٹولی ضلع میں کرکٹ میاچس کی بٹنگ کررہے تھے ۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے تیسرے ونڈے میاچ کے آن لائن کے ذریعہ کاروبار کررہے تھے کہ پولیس کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملنے پر مریال گوڑہ II ٹاون پولیس نے پلاراؤ کے مکان پر دھاوا کر کے گرفتار کرلیا ۔ 10 رکنی ٹولی میں سے 6 افراد کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ مزید 4 افراد کی تلاش جاری ہے ۔ انہوں نے مریال گوڑہ II پولیس اور ٹاسک فورس ٹیم کے ارکان کو کامیاب سراغ لگانے پر مبارکباد دی ۔ اس کانفرنس میں مریال گوڑہ ڈی ایس پی سرینواس ، سرکل انسپکٹر سرینواس ریڈی ٹاسک فورس انسپکٹر پرساد و دیگر موجود تھے ۔۔

۳

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) :