حیدرآباد ۔ /9 مئی (سیاست نیوز) آن لائن ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کی دھوکہ دہی میں ملوث ہونے والے افراد کو کمیشن پر بینک کھاتے فراہم کرنے والے چار کمیشن ایجنٹس کو سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہم مونڈل ، وشال ورما ، سبرتا باوری اور شیخ ذاکر حسین جن کا تعلق مغربی بنگال سے ہے آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث ہونے والے افراد کی جانب سے استعمال کئے جانے والے بینک کھاتوں کو کھولنے میں مدد کی اور ان کھاتوں میں غیرمجاز طورپر حاصل کی گئی رقومات کا کمیشن حاصل کررہے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ دھوکہ باز ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) حاصل کرنے کے بعد غیرقانونی طور پر رقومات کو آن لائن منتقل کررہے تھے ۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ۔