حیدرآباد۔/3ڈسمبر، ( سیاست نیوز) منچال کے علاقہ میں ایک آنگن واڑی ٹیچر کی دل شکنی سے لڑکی فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ لویا پلی کے ساکن متیالو کی 22سالہ بیٹی نتوشا نے گزشتہ ہفتہ نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا تھاجس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق نتوشا کی شادی کیلئے رشتہ تلاش کیا جارہا تھا اس لڑکی کو آنگن واڑی ٹیچر سکو بائی نے کافی برا بھلا کہا تھا جس سے دل برداشتہ ہوکر انتہائی قدم اٹھایا۔