یلاریڈی۔/27اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے وول پرتی آنگن واڑی ورکر للیتا کو نوٹس جاری کی گئی۔ ICDs سوپر وائزر شریمتی ناگامنی نے بتایا کہ للیتا اپنی خدمات میں کوتاہی کرنے کے ساتھ ساتھ ریکارڈ بھی درست نہ رکھنے پر کئی مرتبہ اسے نوٹس دینے کے باوجود کوئی جواب نہ دیا گیا۔ جس پر اسے ایک مرتبہ پھر لاپرواہی پر نوٹس جاری کی گئی ہے جس کے جواب کے بعد اس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
ناگی ریڈی پیٹ میں
لو لگنے سے خاتون فوت
یلاریڈی۔27اپریل ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے مالتمیدہ سے تعلق رکھنے والی 52سالہ ستیماں دھوپ کی لو لگنے پر فوت ہوگئی۔ منڈل ریونیو انسپکٹر مسٹر نواز کے مطابق ستیماں دو تین دنوں سے زراعت کے کام سے کھیت جارہی تھی، منگل کے دن خاتون روز کی طرح کام پر گئی اور کھیت کے پاس ہی چکر آنے پر گرپڑی۔ افراد خاندان نے اسے فوری میدک کے دواخانہ علاج کیلئے منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کرکے اسے مردہ قرار دیا۔ اس اطلاع کے بعد ریونیو عہدیداروں نے پہنچ کر پنچنامہ کیا۔ شدت کی گرمی نے ضعیف سے لیکر جوانوں کے تک ہوش اُڑا رکھی ہے۔ صبح نو بجے سے ہی دھوپ اپنی تمازت کے ساتھ پھیل کر عوام کو سڑکوں پر آنے سے روک رہی ہے۔ شدید دھوپ سے کاروبار بھی ٹھپ نظر آرہے ہیں۔ دن کے اوقات میں آر ٹی سی بسیں خالی اور رات میں عوام کا ہجوم نظر آرہا ہے۔