آنگن واڑی مراکز کو راشن شاپس سے چاول کی سربراہی

کریم نگر میں جوائنٹ کلکٹر شیام پرساد لال کا خطاب

کریم نگر یکم / فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کے تمام آنگن واڑی مراکز کو راشن کی دوکانوں کے ذریعہ چاول کی سربراہی ۔ جوائنٹ کلکٹر کریم نگر شیام پرساد لال کا بیان بروز جمعہ شہر کے آئی سی ڈی ایس اربن پراجکٹ کی وسعت میں کٹٹا رام پور کے راشن کی دوکان نمبر 2084105 میں آنگن واڑی مراکز کو چاول کی سربراہی کے پروگرام کا افتتاح کیا گیا ۔ اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم فروری سے راشن کی دوکانوں کے ذریعہ آنگن واڑی مراکز کو چاول کی سربراہی کی جائے گی ۔ انہوں نے آنگن واڑی اساتذہ کو قریبی راشن کی دوکانوں سے چاول حاصل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ اس طرح آنگن واڑی مراکز کو ہر ماہ کے پہلے ہفتہ میں ہی ایک ماہ کیلئے چاول دستیاب ہوجائیں گے ۔ آنگن واڑی عملہ کو ہر ماہ کی اندرون 1 تا 15 تاریخ چاول سربراہ کئے جائیں گے ۔ اس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں ۔ اس اجلاس میں ضلع ویلفیر عہدیدار شاردا ، اربن تحصیلدار کنکیا ، گوتم نگر آنگن واڑی ٹیچر سواروپا اور دیگر شریک تھے ۔