امراوتی۔/22فبروری، ( پی ٹی آئی) وائس چانسلر جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی ( اننت پور ) ایم ایم سرکار اور دیگر دو سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع اننت پور میں قومی شاہراہ پر کار جس میں وہ سفر کررہے تھے لاری سے ٹکرا گئی۔اس حادثہ میں ایم ایم سرکار کے علاوہ ان کے پرسنل اسسٹنٹ فخر الدین اور ڈرائیور پرساد بھی ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ سرکار اور ڈرائیور پرساد کی برسر موقع موت واقع ہوگئی جبکہ فخر الدین ہاسپٹل میں جانبر نہ ہوسکے۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے وائس چانسلر یونیورسٹی کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔