حیدرآباد۔/28جنوری، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش میں سوائن فلو سے دو اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ 24کیسس مثبت پائے گئے۔ وزیر صحت کے سرینواس نے کہا کہ حکومت اس وائرس پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے۔ اونگول میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک جملہ 24 کیسس ریکارڈ کئے گئے جس میں دو مریضوں کی موت واقع ہوئی۔ اس دوران اننت پور اور وشاکھاپٹنم میں سوائن فلو کے مشتبہ کیسس کی اطلاع ہے۔