آندھرا و تلنگانہ میں پہلے انٹروینشنل ریڈیالوجی سنٹر کا افتتاح

حیدرآباد /18 مارچ ( سیاست نیوز ) آندھرا اور تلنگانہ ریاستوں میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ریڈیالوجی سنٹر کا افتتاح عمل میں آئے گا جو کینسر جیسے امراض کی تشخیص و علاج کیلئے امیج کی رہنمائی کے طریقہ کار کا کم از کم استعمال کرے گا ۔ ویریکوس وینس ، یوٹیرین فائبرائیڈس نیورولاجیکل مسائل جیسے اسٹروک کیلئے کارآمد طریقہ کار ہوگا ۔ 22 مارچ کو ڈاکٹر کاکرلا سبا راؤ سابق ڈائرکٹر نمس اس کا افتتاح کریں گے ۔ اس طرح کے سنٹر ہندوستان میں چند ہیں جو امراض کے علاج میں فیمل انوسیبو طریقہ کار کی یقینی پیشکش کرتے ہیں ۔ مریضوں کو جوکھم سے اس طریقہ کار میں گریز کیا جاتا ہے ۔ بڑے سرجیکل طریقہ کاروں کیلئے کئی شرائط مطلوب ہوتی ہیں لیکن اب اس آئی آر طریقہ کار سے اس کو بدلا گیا ہے ۔ ڈاکٹر چلپتی راؤ نے کہا کہ اس اسپشالیٹی کیلئے بہت سی وسعتیں ہیں جو نئی ہے اور نئے نوجوان ڈاکٹرس کو بھی اس طریقہ کار میں وہ تربیت فراہم کریں گے ۔