کاکناڈا 28 فبروری ( پی ٹی آئی ) ڈپٹی چیف منسٹر آندھرا پردیش این چنا راجپا نے آج کہا کہ ریاست میں 14 ہزار پولیس کانسٹیبلس کی بھرتی کیلئے اعلامیہ جلد جاری کیا جائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی سطح کا پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ وجئے واڑہ کے قریب قائم کیا جائیگا ۔ ماحولیاتی منظوری اور فنڈز کی فراہمی کیلئے اس سلسلہ میں ایک تجویز مرکزی حکومت کو پیش کردی گئی ہے ۔