کریم نگر ۔ 26 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سال رواں آخر ڈسمبر تک آندھرا بنک کا ٹرن اوور 3 لاکھ کروڑ تک پہنچ جائیگا ۔ اس کا اندازہ ہوچکا ہے ۔ ڈی جی ایم ستیہ نارائنا نے اپنے تیقن کا اظہار کیا ۔ منگل کی شام کریم نگر آندھرا بنک مین برانچ میں میڈیا کانفرنس سے مخاطب تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مشہور مجاہد آزادی ڈاکٹر بھوگا راجو یٹا بھی ستیہ نارائنا کا قائم کردہ آندھرا بنک 28 نومبر 2015 ء کو 93 ویں سال میں داخل ہوچکا ہے اس سلسلے میں 23 نومبر سے 28 نومبر تک یوم تاسیس تقاریب منارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں ستیہ نارائنا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی یاد میں تقاریب منعقد کررہے ہیں ۔ تاحال ملک میں 2700 آندھرا بنک کی شاخیں ہیں ۔ ستمبر 2011 تک بنک نے 296000 کروڑ کا کاروبار کیا ہے ۔ فی الحال کریم نگر ، عادل آباد میں 97 شاخیں اور 94 اے ٹی ایم ، 14 بی این اے مشین 48 کیش کاونٹر ہیں ۔ 28 نومبر کو مفت طبی کیمپ کا انعقاد ہوگا ۔ غریبوں میں پھل ، میوے جات ، کپڑوں کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔ کریم نگر آشا جیوتی ایچ آئی وی پازیٹو ویلفیر سوسائٹی کو HIV سے متاثرہ بچوں کیلئے تغذیہ کے تحت کچھ نقد رقم بی دی جائے گی ۔ 93 ٹی گارڈس ، پودوں کی حفاظت کیلئے تقیسم کئے جائیں گے ۔ اس پریس کانفرنس میں چیف مینجر تریت ریڈی ، ویرا بھدریا اور دیگر بنک عملہ موجود تھا ۔