حیدرآباد 29۔ مارچ (سیاست نیوز ) آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں تلگودیشم لیڈر و ٹی این ٹی یوسی کے سابق نائب صدر اے ایشور نے خودکشی کرلی۔انہوں نے کونڈا پلی میں ایک لاج میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔انہوں نے اس انتہائی اقدام سے پہلے تلگو دیشم کے قومی جنرل سکریٹری و پارٹی کے رکن کونسل لوکیش کو خط لکھا ۔اس خط میں انہوں نے لوکیش سے خواہش کی کہ وہ پارٹی کو بچائیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ ان کی طرح بے لوث لیڈر جو پارٹی میں شامل ہوئے ہیں ، کا قد پارٹی میں بڑھنے سے روکا جارہا ہے جس سے انہیں کافی تکلیف ہوئی ہے ۔انہوں نے اس سلسلہ میں فیس بک پر بھی ایک نوٹ لکھا ۔
سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک
حیدرآباد /29 مارچ ( سیاست نیوز ) شاہ میرپیٹ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ جو پیشہ سے ریٹائرڈ سرکاری ملازم تھا ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ 58 سالہ رام داس جو علی آباد علاقہ کا ساکن تھا ۔ 22 مارچ کے دن سڑک عبور کر رہا تھا کہ موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔