اننت پور : تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی (وائی ایس آر سی پی ) کارکنوں انتخابات کے دوران زبردست تشدد برپا ہوگیا ۔ یہ واقعہ اننت پور ضلع کے تڈی پٹری حلقہ اسمبلی میں پیش آیا ۔ دونوں سیاسی پارٹیوں کے کارکن ایک دوسرے پتھر بازی کررہے تھے ۔ اسی دوران ٹی ڈی پی کے کارکن جس کا نام سدا بھاسکر ریڈی او روائی ایس آر کانگریس پارٹی کے کارکن جس کا نام پلو ریڈی بتایا جاتا ہے دونوں کوپتھر لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئے ۔
دوران علاج وہ فوت ہوگئے ۔ اس کے علاوہ وائی ایس آر پارٹی کے دیگر تین کارکن شدید زخمی بتائے جاتے ہیں ۔ بعد ازاں پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر دونوں پارٹیو ں کے کارکنوں کو گرفتار کر کے حالا ت کو قابو میں کرلیا۔
#WATCH: Clash broke out between YSRCP and TDP workers in Puthalapattu Constituency in Bandarlapalli, Andhra Pradesh. Police resorted to lathi-charge pic.twitter.com/q7vxRIR0R8
— ANI (@ANI) April 11, 2019