آندھراپردیش صوبائی جمعیۃ اہلحدیث کے انتخابات

کرنول ۔ 4 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) متحدہ آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد ریاست آندھرا رپردیش کے لئے صوبائی جمعیت اہلحدیث کے عہدیداران کا انتخاب رابعہ ہال مرکز دار البر پڈنہ ضلع کرشنا میں عمل میں آیا۔ اور اس انتخاب کے لئے مرکزی جمعیت اہلحدیث دہلی کی جانب سے مبصرین کی حیثیت سے مولانا محمد ہارون سنابلی ناظم شعبۂ تنظیم مرکزی جمعیت ‘ مولانا عبد القدوس عمری امیر صوبائی جمعیت اہلحدیث مدھیہ پردیش ‘ اور مجلس انتخابی کے ذمہ داران مولانا عبد السلام جامعی وشاکھا پٹنم ‘ مولانا عظمت اللہ عمری تروپتی‘ جناب حبیب الرحمن وجئے واڑہ شریک رہے۔ علاوہ ازیں ریاست سے اضلاع کے ذمہ داران اور اراکین مجلس مشاورت کی نگرانی میں متفقہ طور پر متحدہ ریاست کے امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عمری مدنی علاحدہ ریاست کے اولین صوبائی امیر اور ناظم عمومی کے حیثیت سے حافظ عبد الغنی عمری کرنولی ‘ اور صوبائی خازن کی حیثیت سے عبد العزیز خان عرف نوشاد وشاکھا پٹنم کا انتخاب عمل میں آیا۔ نومنتخب اراکین جمعیت کو علماء کرام مبارکباد پیش کی ۔