آم سے چہرہ صاف اور جلد چمکدار بنائے

پھلوں کا بادشاہ آم چہرہ صاف اور جلد کو چمکدار بناتا ہے گرمیوں کے موسم میں قدرت کا خاص تحفہ ہے لوگ تو اس کے ذائقے کے دیوانے ہیں لیکن اگر آپ کو بے داغ ،چمکدار جلد اور تیز بینائی چاہیے تو جب تک موسم ہے اس سے فائدہ اٹھائیں ۔ پھلوں کے ذائقہ دار بادشاہ آم کے شوقیہ کھانے والوں کا کوئی حساب نہیں۔قدرت نے اس مزیدار پھل میں صحت کیلئے بھی بیشمار فوائد چھپائے ہیں ۔ جدید تحقیق کے مطابق آم میں موجود وٹامن اے اور اینٹی آکسائیڈ جلد کو داغ دھبوں سے بچاتے ہیں اور بیٹا کیروٹین سے بینائی تیز ہوتی ہے۔ماہرین صحت کے مطابق اس کا روزانہ استعمال جلد کو صاف اور چمکدار بنانے کے ساتھ جھریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
ٔ٭٭٭