آلیر کے پاس سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک

بھونگیر ۔ 7 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ضلع نلگنڈہ ، مستقر آلیر میں برج کے اوپر موٹر سائیکل سوار دو نوجوان سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب حیدرآباد کے متوطن جناب الطاف اور جناب دلاور جمعہ کے دن درگاہ قاضی پیٹ سے زیارت کے بعد بذریعہ موٹر سائیکل واپس ہورہے تھے کہ شام کے وقت مستقر آلیر کے برج پر ان کی موٹر سائیکل پلر سے ٹکرا جانے کے باعث وہ دونوں برج کے نیچے چٹان پر جاگرے ، جس کی وجہ جناب الطاف برسر موقع ہلاک ہوگئے جب کہ دلاور قریبی دواخانہ میں فوت ہوگئے ۔ ضابطہ کی کارروائی کے بعد پولیس نے نعش کو ورثا کے حوالے کردیا ۔۔