اجزا: آلو ایک کلو ، پیاز ایک پاؤ ،ہرادھنیہ ایک چھٹانک ، لونگ دو تولہ ، الائچی دو تولہ ،دارچینی دو تولہ ، سیاہ مرچ دو تولہ ، سرخ مرچ دو تولہ ، گھی ایک پاؤ۔
ترکیب : پہلے آلو اُبال لیجئے اس کے بعد پاؤ پیاز کتر کر آلوؤں میں ڈال دیجئے پھر ہرادھنیہ ، مرچ اور مسالہ پیس کر ملا دیجئے، پھر گھی میں تلئے اور بھرتہ اس میں ڈال دیں پھر گھی میں تلیے اور لیموں کا عرق اور قیمہ ڈال کر اتار لیجئے اور دسترخوان پر پیش کریں۔
٭٭٭٭