عادل آباد ضلع کلکٹر کا رتنم گوڑ کا دورہ ، صفائی اور علاج کا جنگی پیمانے پر کام شروع
عادل آباد /6 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عادل آباد کے بوتھ اسمبلی حلقہ کے Tamsi منڈل گرگاؤں گرام پنچایت میں واقع رتنم کوڑہ میں آلودہ پینے کا پانی استعمال کرنے کے بناء پر تین افراد ہلاک اور 16 افراد مرض میں مبتلا ہونے کی اطلاع پر ضلع انتظامیہ حرکت میں آتے ہوئے ضلع کلکٹر شریمتی دیویا دیواراجن نے مستقر عادل آباد کے ضلع پرجا پریشد ہال میں منعقد ضلع پرجا پرشید کے اہم اجلاس میں شرکت نہ کرتے ہوئے Tamsi منڈل کے موضع رتنم گوڑہ کا طوفانی دورہ کیا ۔ ضلع کلکٹر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت محکمہ کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ مریضوں کی تشخیص کا کام جنگی پیمانے پر شروع کیا گیا ۔ بیماروں کو ضروری ادویات دیکر راحت دوسری طرف صفائی عملہ گندے پانی کا اخراج ، نالیوں کی صفائی بلیچنگ پاؤڈر کا چھڑکاؤ کیا گیا ۔ کنویں کے ذریعہ استعمال کئے جانے والے پانی کو گرم کرکے پینے کا طریقہ قبائیلی افراد کو سمجھایا گیا ۔ واضح رہے کہ اس موضع میں ایک بھی بورویل موجود نہیں ۔ مقامی افراد زرعی کنویں سے پانی حاصل کیا کرتے ہیں جس کے بناء پر ہیضہ آنتوں کی سوزش ، دست و قئے جیسی مہلک بیمایوں کا شکار بنے ہوئے ہیں ۔ ضلع کلکٹر شریمتی دیویا دیوراجن نے مقامی مرد خواتین سے تفصیلی ملاقات کرتے ہوئے انہیں صاف و شفاف پینے کا پانی ا ستعمال کرنے ، صاف ستھرے رہنے کا مشورہ دیا ۔ بیماروں سے شخصی طور پر ملاقات کرتے ہوئے ان کی ہمت افزائی کی ۔ زرعی کنواں جہاں سے پینے کا پانی فراہم کیا جاتا ہے ۔ اس کا مشاہدہ کیا اور متعلقہ عہدیداروں کو ضروری ہدایت دی ۔ واضح رہے کہ ضلع عادل آباد کے بیشتر قبائلی علاقہ جہاں پینے کا صاف شفاف پانی حاصل نہیں جس کے بناء پر قبائلی علاقہ جات میں موسم بارش کے ابتداء پر اکثر و بیشتر مہلک بیماریاں پائی جاتی ہے ۔ تامسی منڈل کے رتنم گوڑہ میں دو خواتین گنگو بالی ، سجاتا اور ایک مرد بابو راؤ فوت ہونے کی اطلاع ملی جبکہ شدید مرض میں مبتلا دیگر افراد Rims دواخانہ میں زیر علاج ہیں ۔