دبئی21 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)آئی سی سی کی تازہ ترین عالمی ونڈے درجہ بندی میں پاکستان کے آفریدی 5 درجے ترقی پا کر 18 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔سنیل نارائن نے سعید اجمل سے پہلا مقام چھین لیا جبکہ کین ولیمسن ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔اے بی ڈی ویلیئرز بدستورپہلے نمبر پر موجود ہیں۔ آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی عالمی درجہ بندی جاری کردیاور اس کے مطابق بولنگ کے شعبے میں پاکستان کے شاہد آفریدی کی نیوزی لینڈ کیخلاف عمدہ کارکردگی پردرجہ بندی میں5درجے بہتری آئی ہے۔