آصف نگر میں قتل کا معمہ حل قاتل گرفتار

حیدرآباد ۔ 13 ستمبر (سیاست نیوز) آصف نگر پولیس نے گذشتہ ہفتہ پیش آئے قتل معاملہ کو حل کرلیا ہے اور مبینہ قاتل 24 سالہ شیخ قدیر کو گرفتار کرلیا ہے۔ انسپکٹر آصف نگر مسٹر سریکانت نے بتایا کہ 6 ستمبر کو سلام کا قتل کردیا گیا تھا جو پیشہ سے ٹیلر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سلام کا قتل قرض اور ہم جنس پرستی کا نتیجہ ہے۔ جھرہ علاقہ کے ساکن شیخ قدیر نے سلام سے ایک ہزار روپئے قرض لیا تھا اور اس کی ادائیگی کیلئے ہم جنس پرستی کی خواہش کی تھی۔ سلام کو قدیر نے طلب کیا اور اس کی خواہش پوری کرنے کے دوران بے رحمی سے قتل کردیا۔ سلام کے قبضہ سے 2 ہزار روپئے اور سیل فون لیکر قدیر فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے قاتل کو گرفتار کرنے کے بعد اسے عدالتی تحویل میں دے دیا۔