دوبئی ۔ /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے خلاف اپنی بدترین ہزیمت سے قطع نظر ہندوستانی کرکٹ ٹیم /26 جنوری سے یہاں شروع ہونے والی تین میچوں پر مشتمل ٹی ۔ 20 سیریز میں تین کامیابیاں حاصل کرتی ہے کہ وہ آئی سی سی کی ٹی ۔ 20 رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کرسکتے ہے ۔ تین میچوں کی ٹی ۔ 20 سیریز میں ہندوستانی ٹیم کی کلین سوئیپ کی صورت میں وہ اپنے موجودہ 110 پوائنٹس سے چھلانگ لگاتے ہوئے 120 پوائنٹس کے ساتھ عالمی رینکنگ میں پہلے مقام پر پہونچ سکتی ہے اور آسٹریلیا کی ٹیم موجودہ 118 پوائنٹس سے گھٹتے ہوئے 110 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں مقام پر پہونچ سکتی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم اگر ایک کے مقابلے دو سے کامیابی حاصل کرتی ہے تو آسٹریلیا کی ٹیم چھٹویں اور ہندوستان کی ٹیم ساتویں مقام پر پہونچ سکتی ہے ۔ موجودہ رینکنگ کے اعتبار سے ہندوستانی ٹیم آٹھویں مقام پر ہے جبکہ ویسٹ انڈیز پہلے ،آسٹریلیا دوسرے اور سری لنکا تیسرے مقام پر ہے ۔ آسٹریلیا اگر صفر کے مقابلے تین سے کامیابی حاصل کرتی ہے تو اس کو 124 پوائنٹس اور ہندوستانی ٹیم کو 103 پر اکتفا کرنا پڑسکتا ہے ۔