آسٹریلیا نے سہ رخی سیریز جیت لی ‘ انگلینڈ کو شکست

پرتھ ۔ یکم فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) گلین میکس ویل کے شاندار آَ راونڈ مظاہرہ اور مچل جانسن کی تباہ کن بولنگ کے نتیجہ میں آسٹریلیا نے سہ رخی کرکٹ سیریز کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 112 رنوں سے شاندار کامیابی حاصل کرلی ۔ یہ تقریبا یکطرفہ میچ رہا اور اس میںانگلش ٹیم کہیں بھی آسٹریلیا کا مقابلہ کرتی نظر نہیں آئی ۔ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ایک موقع پر آسٹریلیا کا اسکور چار وکٹس کے نقصان پر صرف 60 رن تھا تاہم اس موقع پر گلین میکس ویل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور بہتر بنایا ۔ انہوں نے 98 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 95 رنز اسکور کئے ۔ اپنی اننگز میں انہوں نے 15 چوکے لگائے ۔ اوپنر آرون فنچ صفر پر اینڈرسن کی گیند پر جو روٹ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے تھے ۔ وارنر کو 12 کے اسکور پر اینڈرسن نے ہی ٹیلر کے ہاتھوں کیچ کروایا ۔ اسٹیون اسمتھ 40 رن بناکر معین علی کی گیند پر اسٹمپ آوٹ ہوئے ۔ جارج بیلی صرف دو رن بناسکے اور انہیں اسٹیورٹ براڈ کی گیند پر ٹیلر نے کیچ آوٹ کیا ۔ یہاں میکس ویل نے بہترین بیٹنگ کی اور مچل مارش نے ان کا بہترین ساتھ نبھایا ۔ مچل مارچ نے 58 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 60 رن بنائے ۔ میکس ویل کو 95 کے اسکور پر براڈ نے بٹلر کے ہاتھوں کیچ آوٹ کروایا جبکہ مارش رن آوٹ ہوئے ۔ براڈ ہاڈن نے صرف نو رن اسکور کئے تھے ۔

آسٹریلیا کے اسکور کو 278 رنوں تک پہونچانے میں آخری لمحات میں جیمس فالکنر کی تیز رفتار بیٹنگ کا بھی دخل رہا ۔ فالکنر نے 24 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 50 رنز اسکور کئے ۔ جانسن تین رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ جبکہ مچل اسٹارک صفر پر ناٹ آوٹ رہے ۔ آسٹریلیا نے آٹھ وکٹس گنواکر 278 رن بنائے تھے ۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمس اینڈرسن نے دو ‘ اسٹیورٹ براڈ نے تین اور آرون فنچ و معین علی نے ایک ایک وکٹ لی تھی ۔ جواب میں انگلش ٹیم صرف 166 پر ڈھیر ہوگئی ۔ اوپنر معین علی نے 30 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 26 رن بنائے تھے ۔ ایان بیل صرف آٹ ھرن پر آوٹ ہوئے ۔ معین علی جانسن کی گیند پر فنچ کو کیچ دے بیٹھے جبکہ بیل کو ہیزل ووڈ کی گیند پر ہاڈن نے کیچ کیا ۔ ٹیلچر چار رن پر جانسن کی گیند پر میکس ویل کو کیچ دے بیٹھے ۔ جو روٹ نے دو چوکوں کی مدد سے 25 رن اسکور کئے ۔ وہ فالکنر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے جبکہ انگلش کپتان کی ذمہ داری نبھارہے آئین مورگن صفر پر پہلی ہی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔ مچل جانسن نے انہیں ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا ۔ روی بوپارہ نے 59 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 33 رن بنائے ۔ انہیں میکس ویل کی گیند پر بیلی نے کیچ آوٹ کیا ۔ جوس بٹلر 17 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ میکس ویل کی گیند پر متبادل فیلڈر کمنس نے ان کا کیچ لیا ۔ کرس ووکس صفر پر میکس ویل کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ براڈ 24 رن بناکر میکس ویل کی گیند پر کمنس کو کیچ دے بیٹھے ۔ فنچ چھ رن بناکر ہیزل ووڈ کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔ انگلش ٹیم 39.1 اوورس میں 166 رن بناکر آوٹ ہوگئی ۔ آسٹریلیا کیلئے جانسن نے تین ‘ میکس ویل نے چار ‘ ہیزل ووڈ نے دو اور فالکنر نے ایک وکٹ لی ۔ میکس ویل کو مین آف دی میچ اور اسٹارک کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا ۔