کولکتہ ۔14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے کرکٹ گیند باز محمد شامی اپنے آسٹریلیا دورہ سے قبل کولکتہ میں منعقدہ رانجی ٹرافی میاچس نومبر 20 – 23 میں بنگال کی جانب سے کیرالا کے خلاف حصہ لیں گے ۔ CAB صدر سورو گنگولی نے بیان دیا ہے کہ اگر شامی بنگال کی جانب سے کھیلتے ہیں تو اس سے ریاست کا نام روشن ہوگا ۔ ویسٹ انڈیز ہوم سیریز سے واپسی کے بعد محمد شامی نے بنگال ٹیم سے ملاقات کی اور مدھیہ پردیش کے خلاف جاری میاچ میں بنگال کی جانب سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ۔ ان میاچس میں بنگال اپنے پہلے میاچ میں ہماچل پردیش کو شکست دینے کے بعد مدھیہ پردیش کا سامنا کررہا ہے ۔ مسٹر گنگولی نے کہا کہ وہ شامی کو کھیلنے کی درخواست روانہ کرچکے ہیں اور فی الوقت ان کے ساتھ فٹنس سے متعلق کچھ مسائل ہیں اور وہ اگر ٹریننگ حاصل کرتے ہیں تو وہ بنگال ٹیم کیلئے بہت ہی اچھی بات ہے ۔
میگن اور ایلیسا کی شاندار کارکردگی سے آسٹریلیا کی جیت
پرویڈینس14 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) ایلیسا ھلي (53 رن) کی نصف سنچری اننگز اور میگن شٹ (12 رن پر تین وکٹ) کی گیندبازی سے آسٹریلیا نے آئی سی سی خواتین ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے مقابلے میں نیوزی لینڈ کو 33 رن سے شکست دے دی جس کے ساتھ اس کا گروپ بی میں چوٹی کا مقام برقرار ہے ۔
آسٹریلیا گروپ بی میں اپنے تمام تینوں میچ جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ چوٹی پر ہے اور سیمی فائنل میں اپنی جگہ یقینی کر چکی ہے جبکہ ھرمنپریت کور کی کپتانی والی ہندوستانی خواتین ٹیم دو میچوں میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔آسٹریلیا نے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اووروں میں سات وکٹ پر 153 رن بنائے لیکن نیوزی لینڈ 17.3 اوور میں 120 پر سمٹ گئی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل دوسری شکست ہے اور وہ گروپ میں پانچ ٹیموں میں چوتھے نمبر پر ہے ۔وہیں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو میچ میں نہ صرف شکست ملی بلکہ سست اوور رن ریٹ کے لیے اس کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ کپتان ایمی سیتھرویٹ پر 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔