آسٹریلیا،افریقہ،بنگلہ دیش اور زمبابوے کے دورہ ہند کا اعلان

نئی دہلی ۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام ) بی سی سی آئی نے اس سال کے ہوم سیزن کا اعلان کردیا ہے۔ 15ستمبر 2019 سے 18 مارچ 2020 تک 5 ٹیمیں 6 مرتبہ ہندوستانی سر زمین پر تینوں فارمیٹ کی سیریز کھیلیں گی اس دوران 5 ٹسٹ،9 ونڈے اور 12 ٹی 20 میچز ہونگے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم 15 ستمبر کو دورے کا آغاز کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹوئنٹی20 اور3 ٹسٹ میچز کھیلے گی۔ 3 نومبر کو بنگلہ دیشی ٹیم 3 ٹوئنٹی 20 اور 2 ٹسٹ میچزکے لئے دورہ کرے گی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 6دسمبر سے 3 ٹوئنٹی 20 اور 3 ونڈے میچزکے لئے ہندوستان کے دورے کی شروعات کرے گی۔ زمبابوے ٹیم اگلے سال 5جنوری سے 3 ٹی 20 اور آسٹریلیا کی ٹیم 14جنوری سے 3 ونڈے میچزکے لئے ہندوستانی میدانوں میں اترے گی۔ جنوبی افریقہ جو ہندوستانی سیزن کا آغاز بھی کرے گی وہ اختتام کرنے کے لئے ایک مرتبہ پھر ہندوستان آئے گی 12 مارچ کو 3 مقابلوں کی ونڈے سیریز کا آغاز کرے گی۔