آسٹریلئین یونیورسٹیز ایڈمیشن ڈے کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : 28 آسٹریلئین یونیورسٹیز نے آج مختلف پروگرامس کے لیے میگا آسٹریلئین یونیورسٹیز ایڈمیشن ڈے میں طلبہ کے داخلے کیے ۔ گلوبل ٹری کے ایم ڈی سریکر الاپتی نے یہ بات بتائی ۔ اس پروگرام کے سلسلہ میں طلبہ کی بڑی تعداد تعلیم اور متعلقہ ایشیوز جیسے ایمیگریشن ، ٹریننگ ، اسکالر شپس وغیرہ میں مختلف اوورسیز مواقع سے متعلق مفت کونسلنگ حاصل کرپائے ۔ آسٹریلیا کی 28 یونیورسٹیز نے آج یہاں شہر میں گلوبل ٹری پر مقامی طلبہ کے لیے کونسلنگ منعقد کی اور برسر موقع داخلے دئیے ۔ ایڈمیشن ڈے کے اس پروگرام میں 500 سے زائد طلبہ نے شرکت کی اور بیرون ملک کی یونیورسٹیز کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔۔