آسام ۔ ناگا جھڑپوں کی رپورٹ وزیراعظم کو مطلوب

نئی دہلی۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارت داخلہ نے چند گھنٹوں کے اندر وزیراعظم کے دفتر کو آسام۔ ناگالینڈ سرحد پر جاری تشدد کے بارے میں رپورٹ پیش کردی جس میں 9 افراد ہلاک اور 10,000 سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے یہ رپورٹ طلب کی تھی۔ وزیراعظم کے پرنسپال سیکریٹری نرپیندر مشرا نے مرکزی وزارت داخلہ کو ضلع گولہ گھاٹ کی صورتِ حال کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ۔چیف منسٹر آسام ترون گوگوئی کل گوہاٹی میں چیف منسٹر ناگالینڈ سے ملاقات کریں گے۔