کریم نگر ۔ 27 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یوم جمہوریہ کے موقع پر پولیس پریڈ گراؤنڈ میں ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے صبح 9 بجے ترنگا لہرایا۔ 65 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ضلع کے عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔ گزشتہ 65 سال سے کی جارہی کوشش سے آج ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ مضبوط جمہوری نظام کی تشکیل کیلئے جمہوریت میں ووٹ ہی ایک اہم ہتھیار ہے۔ اس کے لئے خصوصی ووٹر اندراج پروگرام میں 18 سال کی عمر مکمل ہونے پر ووٹر کے اندراج کیلئے ہر چہارشنبہ کو ہر ڈیویژن میں ایک منڈل خواتین انجمنوں کا اجلاس ووٹر کے اندراج کیلئے شعور بیدار کرتے ہوئے منظم ووٹر لسٹ کی تیاری کیلئے اقدامات کئے گئے۔ کھلاڑیوں، نوجوانوں طلباء میں ووٹر اندراج سے واقفیت حاصل کرنے تین دن تک یہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ ضلع میں تمام 18 سال کی عمر مکمل کئے ووٹرس لسٹ میں اندراج کیا گیا۔ 25 جنوری کو یوم رائے دہندگان کا شاندار پیمانے پر انعقاد کیا گیا۔ 18 سال مکمل ہوئے نئے ووٹرس کی حیثیت سے اندراج کئے گئے نوجوانوں کو الیکشن شناختی کارڈز فراہم کئے گئے۔ محکمہ سیول سرویس کے ذریعہ ہر ماہ 8 لاکھ 50 ہزار 162 سفید راشن کارڈ پر ایک لاکھ 45 ہزار 147 انتواودیا آنا یوجنا کارڈ پر ایک روپیہ فی کیلو چاول غریبوں کو فراہم کئے گئے۔ سال 2009ء سے اب تک ایک لاکھ 33 ہزار 602 دیپم کنکشنس کی منظوری دی جاکر منتخبہ مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔ غیرمرکوز طریقہ کار کے ذریعہ جس علاقہ کی معیاری زرعی پیداوار چاول رائس ملرس کے ذریعہ اکٹھا کرکے اس علاقہ کے کارڈ گیرندوں کو ’’منابیم‘‘ اسکیم کے تحت تقسیم کئے جارہے ہیں۔
اس اسکیم پر گزشتہ خریف سیزن سے عمل آوری کی جارہی ہے۔ کسٹم ملنگ کے تحت اکٹھا کرکے لیوی کا نشانہ 2 لاکھ 68 ہزار میٹرک ٹن کے منجملہ ایک لاکھ 10 ہزار 134 میٹرک ٹن چاول اکٹھا کردیا گیا۔ اماہستم اسکیم کے تحت 9 قسم کی اشیائے ضروریہ اہل کارڈ گیرندوں میں تقسیم کئے گئے۔ حکومت نوجوانوں کو خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے سرکاری اسکیمات 101 کے تحت رہنمایانہ اصول جاری کئے گئے۔ اس کے مطابق ایس سی، بی سی، مائناریٹی کارپوریشن، ٹرائی کار، معذورین بہبودی کے ذریعہ 12 ہزار 878 نوجوانوں کو 53 کروڑ 14 لاکھ روپئے کی سبسڈی سے خود روزگار یونٹس کی منظوری دی گئی۔ فروری میں بینک قرضہ جات ملاکر گراؤنڈنگ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ایس سی کارپوریشن کے ذریعہ 17 کروڑ 86 لاکھ کی سبسڈی سے 5 ہزار 155 افرادت بی سی کارپوریشن کے ذریعہ 30 کروڑ روپئے سبسڈی سے 6 ہزار 594 افراد کو اقلیتی کارپوریشن کے ذریعہ 3 کروڑ 8 لاکھ سبسڈی کے ساتھ 783 افراد کو ٹرائی کار کے ذریعہ ایک کروڑ 36 لاکھ کی سبسڈی سے 316 افراد کو محکمہ بہبود معذورین کے ذریعہ 12 لاکھ سبسڈی سے 30 افراد کو مختلف قسم کے یونٹس منظور کئے گئے۔ برقی سربراہی سے متعلق ضلع میں 3 لاکھ 42 ہزار زرعی پمپ سیٹس کو مفت برقی سربراہی کی جارہی ہے۔ ہر سال حکومت مفت برقی کی سربراہی کیلئے 326 کروڑ 83 لاکھ روپئے سبسڈی برداشت کررہی ہے۔ ضلع میں لو وولٹیج کے مسئلہ کے حل کیلئے 24 ،33/11 کے وی سب اسٹیشن 10، 133/33 کے وی سب اسٹیشن 2 ، 220/132 کے وی سب اسٹیشن کو حکومت منظور کی ہے۔ اس سال سے 50 یونٹ سے کم برقی کے استفادہ کنندگان کو 23 ہزار 294 ایس سی مکانوں کے صارفین کو 4 کروڑ 80 لاکھ برقی بلس کی معافی دی گئی۔ ضلع میں سرکاری مدارس میں تعلیمی میعاد کے فروغ کے لئے دیہی علاقے کے طلباء کے لئے کارپوریشن اسکولوں کے مقابلے میں انگلش ذریعہ تعلیم کے لئے 47 ماڈل اسکول حکومت منظور کی ہے۔ 2013-14ء سال میں 45 ماڈل اسکولوں میں جماعتوں کا آغاز کیا گیا۔
ضلع میں ماباقی محکمہ جات کے ذریعہ سرکاری بہبودی اسکیمات، ترقیاتی پروگراموں کو عوام کو فراہم کی جارہی ہیں۔ سرکاری اسکیمات، ترقیاتی پروگرامس عوام تک پہنچانے میں اور اس کو کامیاب کرنے کیلئے سعی کررہے ہیں۔ عزت مآب ضلع وزیر، اراکین پارلیمنٹ، اراکین قانون ساز اسمبلی، اراکین اسمبلی، عہدیداران و ملازمین اور خاص طور پر مجاہد آزادی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ضلع کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے سعی کررہے ڈسٹرکٹ جج اور ان کے عملے کا شکریہ ادا کیا، امن کا تحفظ و برقراری میں مسلسل مصروف پولیس عہدیداران اور عملے کو مبارکباد اور عوام میں مسلسل شعور بیداری اور واقفیت کو اجاگر کررہے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا و رضاکارانہ تنظیموں اور ضلع کی تمام عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارکبادی اور شکریہ ادا کیا۔
بزم شاہین کریم نگر کا ماہانہ طرحی