آر کے انجینئرنگ کالج بودھن کو پالی ٹیکنیک شعبہ کے قیام کی اجازت

بودھن ۔ 11 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آر کے کالج آف انجینئرنگ و ٹکنالوجی بودھن کو حکومت نے جاریہ سال 2014 – 15 سے پالی ٹیکنیک کالج کے قیام کی اجازت دے دی ، کالج ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر محمد حفیظ الدین نے یہ بات بتائی ۔ اس سال سیول اور الکٹریکل انجینئرنگ ڈپلوما کورس شروع کرنے کی انہیں اجازت حاصل ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ کوٹہ تحت مختص کردہ تمام نشستیں کونسل کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل ہوگی ۔ پرنسپل نے بتایا پالی ٹیکنیک کی کلاسس شروع کرنے درکار تمام انفراسٹرکچر و فیکلٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔ انہوںنے بتایا پیر 15 ستمبر سے جماعتوں کا آغاز عمل میں آئیگا ۔ پرنسپل نے بتایا اس طرح کالج ہذا میں موجود مخلوعہ B.Tech سال دوم Lateral Entry کی تمام نشستیں بھی پُر ہوچکی اور آج سے جماعتوں کا آغاز عمل میں آچکا پرنسپل کالج نے پالی ٹیکنیک اور B.Tech میٹریل انٹری حاصل کئے ہوئے طلبہ کو فوری کالج پہونچ کر رپورٹ کرنے کی خواہش کی ۔