مہادیو پور۔/17ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مہادیو پور منڈل میں موضع مکینور جو تلنگانہ اور مہاراشٹرا اورچھتیس گڑھ کے سرحدی علاقے سے قریب واقع ہے اور یہ علاقہ نکسلائیٹس سرگرمیوں سے متاثرہ ہے۔ اس علاقہ کے موضع مکنور میں منتھنی آر ڈی او سرینواس ریڈی نے شب گزاری کی۔ تفصیلات کے مطابق مہادیو پور منڈل کا بروزمنگل آر ڈی او نے اس علاقے کے ورہ میں جو مہادیو پور منڈل 20دیہاتی علاقوں میں وبائی امراض میں مبتلاء عوام جو مسلسل بارش کے سبب ندی نالے لبریز ہونے پر عوام مشکلات سے دوچار ہیں جس کے پیش نظر ضلع کلکٹر کی ہدایت پر منتھنی آر ڈی او نے 20دیہاتی موضع کا دورہ کیا اور آر ڈی او نے مکنور موضع میں موجود ٹریبل ویلفیر ہاسپٹل میں شب بسری کی جس کے بعد بروز چہارشنبہ آر ڈی او منتھنی کو واپس ہوگئے ۔ اس دورہ میں آر ڈی او کے علاوہ ایم ڈی او سرینواس مورتی کے علاوہ پانچ گرام پنچایت سکریٹریز موجود تھے۔