مٹ پلی۔17ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈیزل کی قیمت میں دو روپئے کی کمی کی جانے پر مٹ پلی آر ٹی سی ڈپو کو 6400 روپیوں کی بچت ہورہی ہے ‘ روزآنہ 3220 لیٹر ڈیزل ایندھن کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے ۔ ڈپو منیجر نے بتایا کہ سابق میں روزانہ 184304 روپئے کے ڈیزل کی خریدی کیا کرتے تھے اب روزآنہ 178304 روپئے ہورہے ہیں ۔ لہذا روزآنہ 6400 روپئے بچت آمدنی ہورہی ہے ۔