آر ٹی سی بس کے بریک سے مسافر کی موت

حیدرآباد۔ یکم جولائی، ( سیاست نیوز) آر ٹی سی بس میں سفر کے دوران پیش آئے حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ 33سالہ مہیش کمار جو دیوریجمل علاقہ کا ساکن پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق مہیش کمار بس میں سفر کررہا تھا کہ اچانک بریک لگنے سے اس کا سر سامنے کی سیٹ سے ٹکرا گیا اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔ جسے فوری علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔