شمس آباد /16 جولائی ( سیاست نیوز ) شمس آباد بس اسٹانڈ چوراہے پر بس کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب یکم جولائی کو شمس آباد بس اسٹانڈ چوراہے پر ایک نامعلوم شخص جس کی عمر 30 تا 35 سال سڑک عبور کر رہا تھا کہ آر ٹی سی بس نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج کل رات زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔